۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید ضمیر الحسن 

حوزہ/ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کے نقوش دنیا کے کونے کونے میں ہر گھر میں نشر کئے جانا چاہیئے انہوں نے فرمایا کہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت ہر گھر میں پہچانا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ ہر گھر میں جناب فاطمہ زہرا(س) کی سیرت کی خوشبوں پہنچ جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے موقع پر طلاب و خادمان تنظیم المکاتب کی جانب سے بانی تنظیم المکاتب ہال گولہ گنج لکھنؤ میں سہ روزہ مجالس کا انعقاد کیا گیا جسکی پہلی مجلس ۴ ؍ جنوری کو شب میں سات بجے منعقد ہوئی جس کا آغاز مولوی اعجاز حسین کشمیری نے تلاوت قرآن مجید سے کیا بعدہ مولوی احمد رضا، مولوی شاہ رضا اور مولوی ظفر عباس نے منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا اور مولوی عامر عباس،مولوی علی محمد بکنالوی نے نوحہ خوانی کی اور مولوی حسن حیدر نے نظامت کے فرائض کو انجام دیا۔

مجلس کو مولانا فیروز عباس مبارکپوری جوائنٹ سیکریٹری تنظیم المکاتب نے خطاب کرتے ہوئے جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہاکی سیرت بیان کی انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ فاطمہ میرا جز ہے، جز کل سے جڑا نہیں ہوتا اس لئے جو صفات کل میں پائی جاتی ہیں وہی صفات جز میں پائی جاتی ہیں۔

مولانا فیروز عباس نے فرمایا کہ جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت ساری دنیا کے مردوں کے لئے نمونۂ عمل ہے اسی طرح جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت دنیا کی تمام عورتوں کے لئے نمونۂ عمل ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان اقدس میں فرمایا کہ فاطمہؑ دنیا کی تمام عورتوں کی سردار ہیں۔

اسی سلسلہ کی دوسری مجلس ۵ ؍ جنوری کو شب میں سات بجے منعقد ہوئی جس کا آغاز مولوی محمد تقی جعفری نے تلاوت قرآن مجید سے کیا بعدہ مولوی محمد صادق اور مولوی عامر عباس نے بارگاہ عصمت کبریٰ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور مولوی ظفر عباس نے نظامت کے فرائض کو انجام دئیے۔مولانا ضمیر الحسن رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا دنیائے انسانیت میں ذات جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا وہ شخصیت ہے کہ جو تمام انبیاء کرام کی ضرورت ہے جو امت کی ہدایت کے لئے مبعوث کئے گئے تھے۔

مولانا ضمیر الحسن نے فرمایا کی جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کے نقوش دنیا کے کونے کونے میں ہر گھر میں نشر کیا جانا چاہیئے انہوں نے فرمایا کہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت ہر گھر میں پہچانا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ ہر گھر میں جناب فاطمہ زہرا(س) کی سیرت کی خوشبوں پہنچ جائے۔بعدہ مولوی ظفر علی اور سیف عباس نے نوحہ خوانی کی اور انجمن تنظیم عسکری نے سینہ زنی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .